واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے ایران پر نئی پانبدیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو غیر قانونی طریقے سے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے روکنا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک ایران 2015 میں کئے گئے جوہری معاہدے پر مکمل عمل نہیں کرتا ایران پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔امریکا نے چین، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور بھارت میں متعدد ایسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایران کی فرنٹ کمپنیوں  کے طورپر کام کررہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے