میرانشاہ (مانند نیوز )پاک فوج قبائیلی عوام کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات کا   جرگہ سے خطاب  کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات نے شمالی وزیرستان  کا پہلا دورہ کیا میرانشاہ ٹوچی ہال  میں آتمانزائی  قبائیلی  عمائدین کہ ایک بڑے جرگہ میں شرکت کی اس موقع پر  قبائیلی  عمائدین نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات کا استقبال کیا چیف آف وزیرستان ملک نصر اللہ  خان نے  روایتی  لنگی پہنائی  چیف آف داوڑ ملک جان محمد نے کور کمانڈر کو کلین کا تحفہ   پیش کیا اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قبائیلی  عوام کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گے کور کمانڈر نے قیام امن کے لیے قبائلیوں    کی قربانیوں کو سراہا اس موقع  پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات نے میرانشاہ متاثرین ظفر ٹاؤن کی پی ڈی ایم اے کی طرف سے پانچ مہینے سے بند بیس ہزار روپے ماہوار مالی پیکیج بحال کرنے کا بھی اعلان کر دیا جس پر متاثرین ظفر ٹاؤن نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل اظہر حیات کا شکریہ ادا کیا جرگہ  سے ملک خان مرجان  ملک پیر عقل زمان  اور ملک حبیب  اللہ نے بھی خطاب کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے