سوات(مانند نیوز) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سوات میں امن و امان کی بدلتی صورتحال پر سب کو تشویش ضرور ہے مگر سوات کے عوام اور سیاسی قیادت چاہے اپوزیشن پارٹیاں کیوں نہ ہوں امن و امان کے معاملے پر یک زبان ہیں، صوبائی حکومت اور ضلع سوات کی سیاسی قیادت سوات میں پے درپے پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لے رہی ہے، امن وامان کے حوالے سے سمجھوتہ نہ پہلے کیا گیا اور نہ اب کیا جائے گا، سیاست تو تب ہوگی جب امن ہوگا، امن و امان کے لئے عوام اور اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ضلع کسی بھی صورت دوبارہ بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ضلع میں امن کی خاطر ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو میں کیا، وفد نے ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی سے سیدو شریف میں ملاقات کی اور گلی باغ میں سکول وین فائرنگ واقع پر تحفظات سے انہیں اگاہ کیا۔ چئیر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وفد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا ہے کہ بدامنی کے واقعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کیا ہے، ادارے واقعات کا کھوج لگا رہے ہیں جلد نتائج تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں، صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا اور کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیاست سے بالا ہو کر امن و امان کے معاملے پر غور وغوض کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کو خراب کرنے والا ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے اور اس دشمن کا مقابلہ ملکر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سب کا مشترکہ ہے، اتفاق و اتحاد سے دشمن کا مقابلہ کیا جائے گا، امن پہلے اور سیاست بعد میں ہوگی۔ ملاقات کے موقع پر گلی باغ فائرنگ واقع میں شہید ڈرائیور کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے