ہنگو(مانند نیوز) ہنگو پولیس نے بڑی ڈکیٹی کے پورے گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے 3 اکتوبر کو نجی گیس پلانٹ پر ڈکیٹی کر کے 39 لاکھ لوٹے تھے، آر پی او طاہر ایوب کے آحکامات پر ڈی ایس پی امجد حسین کی قیادت میں بنائی گئی ٹاسک فورس نے ایک ہفتے میں ٹیسٹ کیس کو منطقی انجام پر پہنچایا، ڈکیٹی گینگ کا سرغنہ حوالدار خالد ہے جو ایلیٹ فورس میں تعینات ہے، ملزمان کے قبضے سے 36 لاکھ 91 ہزار نقدی اور واردات میں استعمال اسلحہ اور موٹر کار بھی قبضے میں لی ہے، ہنگو پولیس نے اندھے کیس کو ایک ہفتے میں حل کر کے پیشہ ورانہ مہارت کو ایک بار پھر ثابت کر دیا۔ڈی پی او آصف بہادر کی پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے نجی گیس پلانٹ پر ڈکیٹی کی واردات کو منطقی انجام پر پہنچا دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اصف بہادر  نے ایس پی انوسٹی گیشن ارشد محمود، ڈی ایس پی سٹی امجد حسین اور ایس ایچ او محمود عالم خٹک کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں ڈکیٹی کے ملزمان اور ان سے برامد کی گئی رقم میڈیا کے سامنے پیش کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او آصف بہادر نے بتایا کہ 3 اکتوبر کو رات کے تیسرے پہر شنکو بانڈہ میں قائم شہزاد ایل پی جی پلانٹ پر مسلع نامعلوم ملزمان نے دھاوا بول کر ملازمین کو ایک کمرے میں یر غمال بنایا اور 39 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ار پی او کوہاٹ طاہر ایوب کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی امجد حسین، ایس ایچ او محمود عالم خٹک اور ارشد محمود کو ملزمان کی گرفتاری  کا ٹاسک دیا گیا اس ٹیم۔نے جدید خطوط پر تحقیقات کر کے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان خے قبضے سے 36 لاکھ 91 ہزار لوٹی ہوئی رقم برامد کر لی۔ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر کار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گینگ کا سرغنہ ایلیٹ فورس کا اہلکار حوالدار خالد ہے جبکہ دیگر ملزمان کا تعلق ہنگو کے مختلف علاقوں سے ہے۔آصف بہادر نے کہا کہ ہنگو پولیس پیشہ ورانہ فرائض سے ہم اہنگ ہے اور اس نے کئی ایسے پچیدہ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت ثابت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہنگو پولیس اپنے فرائض سے اگاہ ہے اور اس کی کوششوں سے ہنگو میں بھر پور انداز میں کاروباری اور سماجی زندگی پر امن ماحول میں روان دواں ہے.اس موقعہ پر نجی گیس پلانٹ کے نمائیندے اور ڈکیٹی کیس کے مدعی صداقت خان نے پولیس فورس کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے دو لاکھ انعام کا اعلان کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے