بٹ خیلہ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں حتمی انتخابی فہرستیں شائع کر دی گئیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے ضلعی الیکشن آفس میں ون ونڈو سنٹراور اسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں فارم فائیو وصولی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں تا کہ تمام اہل ووٹر عام انتخابات سے اپنے علاقے کی انتخابی فہرست میں اپنے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کر سکیں اور کوئی بھی ووٹر درج ہونے سے محروم نہ رہ جائے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امجد علی نے کہا کہ اکتو بر2021ء سے گھر گھر دوٹوں کے اندراج کی تصدیق کا کام شروع کیا گیا تھا اور بعد میں ڈسپلے سنٹرزپر عوام کی سہولت کیلئے غیر حتمی فہرستیں مشتہر کی گئیں انھوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں اندراج وتصحیح اور اخراج کے فارم کی وصولی اور ڈیٹا اٹری کاکام مکمل ہونے کے بعد ضلع ملاکنڈ میں حتمی فہرستیں 7اکتو بر2022ء کو شائع کر دی گئیں جو ضلعی الیکشن آفس میں دفتر ی اوقات کے دوران دیکھی جا سکتیں ہیں اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں میں ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے تا کہ ووٹ کا اندراج یقینی بنایا جاسکے تاکہ عام انتخابات میں ووٹ کا صحیح اور زیادہ سے زیادہ استعمال ہو سکے انھوں نے کہا کہ ووٹ کا اندراج کل نہیں ااج کروائیں کیو نکہ ہی ہماری مذہبی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے