بٹ خیلہ (مانند نیوز)گو جر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر الحاج زرین خان گو جر نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس کرپشن اور دھاند لی نے ملک وقوم کا ستیاناس کر دیا ہے کرسی کو اپنی میراث سمجھنے اور مفادات کیلئے لڑنے والوں سے نجات کا وقت آگیا ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب ملاکنڈ بٹ خیلہ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں اور نہ یہاں پر نوازشریف عمران خان آصف زرداری اور مولانا فضل الر حمن کو ہی حق حکمرانی حا صل ہے ظالم اور نا اہل حکمرانوں کو اقتدار میں لانے والی قوموں پر قدرت کا عذاب آتاہے 2005ء کا تباہ کن زلزلہ2009ء کی دہشت گردی 2010ء اوراب حالیہ سیلاب اس کی واضح مثالیں ہیں انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نو سال حکومت کرنے والی جماعت بتائے کہ صوبے کے وسائل اور دولت کہاں گئی قدرتی آفات کے دوران آنے والی د بیرونی امدادکا بھی نام و نشان نہیں ہے اور حالت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ گوجر قبیلہ پورے ملک سمیت آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں پھیلا ہو ا  ہے جو کہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے