چکدرہ (مانند نیوز) تھانہ چکدرہ کے حدود چکدرہ خاص گھریلو تنا زعہ پر فرقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سیفور رحمان جان بحق جبکہ انکا بھا ئی علی رحمان شدید زخمی ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن چکدرہ کے حدود چکدرہ خاص میں دوفریقین جو کہ اپس میں سگے خالہ ذاد بھی ہے سیفور رحمان اور انکا بھائی علی رحمن پسران غنی رحمن فریق دوم ستار،مجید،اور غفار پسران عدن ساکنان ڈاگ چکدرہ کہ مابین ایک ماہ سے جاری گھریلوں تنازعہ پر اپس میں جھگڑا ہو جس کے نتیجے میں فریق اول سے پولیس اہلکار سیفور رحمان اور انکا بھائی علی رحمن پسران غنی رحمن فریق دوم کے فائرنگ سے شدید زخمی ہو ئے جنہیں پوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکدرہ پہنچایا گیا جہا ں سے پشاور منتقل کر دیئے گئے جس میں سپاہی سیفور رحمان راستے میں ہی دم توڑ گئے تھانہ چکدرہ نے ملزمان کے خلاف ایف ائی ار درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفشیش شروع کردی ہے۔