نوشہرہ(مانند نیوز) تھانہ پبی پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔بھکارن بن کر چوری کرنے والی 02 خواتین گرفتار۔دوکان سے چوری شدہ نقدی برآمد۔ محمد سکندر ساکن جلوزئی سے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ پبی میں اُسکی دوکان ہے۔کچھ دیر قبل دو بھکارن خواتین آئی جو بھیک مانگ رہی تھی۔اُنکے جانے کے بعد رقم چیک کی تو پتہ چلا وہ 02 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئی ہے۔فوری طور پرموبائیلز، رائیڈرز اور مقامی لوگوں کو خواتین کا حُلیہ بتلا کر اُنکی تلاش شروع کی دی گئی۔عوام کے تعاون کی بدولت دونوں خواتین کو لیڈی پولیس کے ذریعے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔دونوں خواتین (مسماۃ شمیم زوجہ شریف اور مسماۃ سونیا زوجہ غلام شبیر) کا تعلق جہانگیرہ سے ہے۔دونوں کے قبضے سے دوکان سے چوری شدہ رقم برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا۔