اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔قومی اسمبلی کی مردان،چارسدہ،پشاور،فیصل آبادکی نشستوں پر ووٹ ڈالےگئے، ننکانہ، ملتان اور کراچی میں ملیر، کورنگی کی نشستوں پر بھی ووٹنگ ہوئی۔قومی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں، پنجاب اسمبلی کی نشستوں میں پی پی139شیخوپورہ پر ووٹنگ ہوئی۔پی پی209 خانیوال، پی پی241 بہاولنگر میں بھی ووٹ ڈالے گئے۔ضمنی انتخابات کی پولنگ پر الیکشن کمیشن کا رد عملالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی صوبائی اسمبلی کے11حلقوں میں الیکشن مجموعی طور پر پُر امن رہا، پولنگ سے متعلق الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم کو15 شکایتیں موصول ہوئیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زیادہ تر شکایات کارکنوں کے تصادم اور معمولی نوعیت کے جھگڑوں سے متعلق تھیں، موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوری طور پر حل کر دیا گیا۔خاتون کی جگہ دوسری خاتون نے ووٹ کاسٹ کرلیاملک کے مختلف حصوں میں قومی اور صوبائی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے دوران کہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی،کہیں سیاسی ورکرز سامنے آگئے تو کہیں ووٹر خاتون کی جگہ دوسری خاتون نے ووٹ کاسٹ کرلیا۔خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن میں خاتون نے دوسری خاتون کا ووٹ کاسٹ کر دیا، مُہر لگانے کے بعد خاتون نے بیلٹ پیپر ووٹر خاتون کو پکڑا دیا۔بیلٹ پیپر پر مُہر لگانےکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ملتان این اے 157 کے ایک پولنگ اسٹیشن میں نا معلوم ووٹر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتےہوئے بیلٹ پیپر پر مُہر لگانےکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، عملہ ووٹرز کو موبائل اندر لے جانے سے روکنے پر نا کام رہا۔ملتان کےسردارپور پولنگ اسٹیشن پرسیاسی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی پر کشیدگی کی وجہ سے پولنگ کاعمل کچھ دیر کے لئے رکا رہا۔فیصل آباداین اے 108 ضمنی انتخاب کےدوران پولنگ اسٹیشن 305 میں سیاسی ورکرز آمنے سامنے آگئے، سیاسی گرما گرمی کے باعث کچھ دیر کیلئے پولنگ کا عمل متاثر رہا۔پی ٹی آئی اور ن لیگی امیدوار کے بھائی لڑ پڑےخانیوال میں پی پی 209 کےنواحی گاؤں میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پی ٹی آئی کے  امیدوار فیصل خان نیازی کے بڑے بھائی اور ن لیگ کے امیدوار ضیاالرحمان کے بڑے بھائی آپس میں لڑ پڑے، دونوں امیدواروں کے حمایتیوں کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہوئی۔بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے