پشاور(مانند نیوز ڈیسک)این اے 31 پشاور ضمنی انتخاب کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول سٹی نمبر 1 میں دو سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے لاتوں گھونسوں کی بارش کردی۔ پولیس اور دیگر لوگوں نے مداخلت کر کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔این اے 31 پشاور میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہے، یہاں 2 لاکھ 62 ہزار 289 مرد اور 2 لاکھ 10ہزار 891 خواتین ووٹرز ہیں، پولنگ کے لیے 265 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے اس حلقے میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان ہیں جبکہ ان کا اے این پی کے غلام احمد بلور سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔این اے 31 پشاور کی نشست پی ٹی آئی کے شوکت علی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے