سوات (مانند نیوز) سوات سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سوات کے زیر اھتمام عالمی یومِ ذہنی صحت کے سلسلے میں اگاہی پروگرام کا انعقاد ہوا. پروگرام کے بعد اگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مس پلوشہ رحیم، فیکلٹی اور طلباء نے شرکت کی اور موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی. پروگرام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر بھی شریک ہوئے. ذہنی صحت کے سلسلے میں ماہ اکتوبر میں مزید آگاھی پروگرام اور سائکاٹری کیمپ بھی منعقد ہونگے۔