سوات ( مانند نیوز ) سیاستدانوں کو چور اور کرپٹ کہنے والا خود سرٹیفائیڈ اور پروفیشنل چور نکلا  قوم کو فتنہ عمرانیت سے نجات مل گئی نااہل اور کریٹ شخص کے لیے سڑکوں پر آنے سے کرپشن نہیں چھپ سکتی ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے ضلع رہنماء محمد اعجاز خان  نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چار سال مرکز میں اور 9 سال صوبہ خیبر پختونخوا کے خزانے کو لوٹ کے ترقی یافتہ صوبہ کو دیوالیہ کرنے  والے اج بلاآخر اپنے انجام کو پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے بعد فارن فنڈنگ کیس،  بی آر ٹی ، ملم جبہ، بلین ٹریز اور دیگر کیسوں کا فیصلہ بھی جلد سنایا جائے ان نا اہلوں کے ساتھ پایہ پایہ کا حساب کیا جائے نا اہلی تو محض عوام کو فریب دینا ہیں صحیح سزائیں سنائی جائے  تاکہ قوم کو مدینہ کی ریاست کے پیچھے چھپنے والے بین الاقوامی چوروں کی اصلیت معلوم ہوسکے انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو بد اخلاقی بدتہذیبی کا درس دینے والا نوجوانوں کو عدلیہ فوج اور اداروں کے خلاف ورغلانے والہ  آج بدیانت نااہل اور چور ثابت ہو گیا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم ڈاکہ زنی لوٹ کھسوٹ میں ملوث ثابت ہوا  انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں قوم پر مغربی تہذیب مسلط کرنے والے اپنے مذموم عزائم سمیت زمین بوس ہوگئے اللّٰہ پاک نے ملک دشمنوں کا چہرہ عوام کو دیکھا دیا اب عوام اس نا اہل ڈاکو کو سمجھے اور اس فریبی سے اپنے آپ کو کوسوں دور رکھئے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے