سوات ( مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اصغر سورانی نے بازار کا معائنہ کیا، سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر تمام تاجران کو خبردار کیا گیا کہ کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا گرانفروشی برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیتھین بیگز ضبط کیے گیے اور ہدایات جاری کی گئ کہ ماحول دوست شاپرز استعمال کریں۔ریسٹورنٹس میں ناقص صفائى کی صورتِحال پر متعدد دکانوں کو.جرمانہ کیا۔