درہ آدم (مانند نیوز)گورنمنٹ ڈگری کالج درہ آدم خیل میں کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف 27 اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔جس میں کالج ٹیچنگ سٹاف اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر خیال غنی نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے بارے میں طلباء کو معلومات فراہم کیں۔پرنسپل پروفیسر جواس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی ہمارا فرض ہے اور انشاء اللہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔اس موقع پر کالج ٹیچنگ سٹاف و طلباء نے واک بھی کی اور کشمیریوں کے قانونی جدوجہد کے حق میں اور غاصب بھارتی افواج کی مخالفت میں نعرے لگائے۔