پبی (مانند نیوز) عوا می شکایات پر محکمہ خوراک نوشہرہ کی بھر پور کاروائیاں ملاوٹی اشیاء خورد نوش کی فروخت، زائد قیمتوں کی وصو لی، شیر فروشوں اور ناغہ کے دن گوشت فروخت کرنے والے قصا ئیوں کیخلاف نوشہرہ، اضاخیل، پبی اسٹیشن اور مہاجر بازار میں بھر پور کا را ئیاں درجنوں گراں  فروش دکاندار گرفتار اور جر ما نہ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک  عاطف خان، سیکرٹری محکمہ خوراک کیپٹن (!ریٹائرڈ) مشتاق احمد، ڈائریکٹر محکمہ خوراک ریحان گل خٹک،ڈپٹی کمشنر خالد اقبال کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرہ شیر فیاض خان کی زیر نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اقبال حسین  فوڈ انسپکٹر وحید اللہ یاسین نے عوام کی جانب سے درج کی جانے والی شکایات پربھر پور کارا ئی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گراں فروشوں  اور ریسٹورنٹ مالکان کیخلاف کاروائی کرتے ہوے متعدد دکانداروں، منیجرز کو گرفتار کر لیااس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ناجائز منافع خوروں  زخیرہ اندوزی کے ساتھ ساتھ ناقص اشیاء خورد نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائدکرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھیجا جائے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے