ملاکنڈ( نمائندہ مانند ) درگئی فارسٹ آفس کے زیر نگرانی پہاڑوں میں پودہ جات لگانے والے درجنوں مزدور رقم کے عدم ادائیگی سے مالی مشکلات سے دوچار ہو گئے۔ پانچ ماہ قبل کام کی اجرت ملنے کے انتظار میں کہیں اور بھی مزدوری کیلئے نہیں جاسکتے۔ محلے کے دکانداران قرض سودا دینے سے بھی انکاری ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے حالاے فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔کئی دفعہ فارسٹ آفس درگئی کے چکر لگائے لیکن لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔محنت مزدوری کے پیسے نہیں ملے تو احتجاج کا راستہ آپنائینگے۔ان خیالات کا اظہار فارسٹ آفس درگئی کے زیر نگرانی علاقہ قالدرہ کے پہاڑ میں پودہ جات لگانے والے مزدوروں کے رہنماء اور انچارج مکمل شاہ نے دیگرمزدوروں شاہ حسین حنیف اکبرحسین اسفندیار امجد ذوہیب تحسین اللہ سعیدخان نیازعلی نظیرخان حکیم خان طاؤرخان مرزاخان صابر شہزاد مثال تاج بہادر سیدعلی شراک خان نیک خان بخت ذادہ شمس الدین محمدشاعر عمران عبدالرحمن سیفور ارشد انعام سردار دولت اسدخان اوردیگرکے ہمراہ فریاد کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عرصہ پانچ ماہ قبل درگئی فارسٹ آفس کے زیرنگرانی قالدرہ پہاڑ میں پوداجات لگائے جس کیلئے باقاعدہ طور پر اس وقت کے ایس ڈی ایف او شیراز خان اورسعیدخان بابوکے علاوہ وقتاً فوقتاً محکمہ مذکورہ کے افسران بالاخود نگرانی کرتے تھے اور روزانہ کے بنیاد پر مزدوروں کے کام کاجائزہ لیا جاتا رہا لیکن اس میں صرف 13دن کی دیہاڑی مزدوروں کو مل چکی ہے جبکہ باقی ماندہ 10 دن کی محنت مزدوری کے رقم دینے میں محکمہ فارسٹ کے اہلکار ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب غریب مزدوروں کے گھروں میں فاقوں تک حالت پہنچ گئی گھروں میں پڑے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ایک پائی تک جیب میں نہیں جبکہ کئے گئے مزدوری کی رقم ملنے کے انتظار میں کہیں اوربھی محنت مزدوری کیلئے جانے سے قاصرہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم مزدوروں نے متعلقہ حکام سے اجرت دینے کی بات کی تو انہوں نے مزدوروں کے اجرت سے مکمل لاعلمی کااظہارکیا اور تمام ترواقعہ کے ذمہ داری سابق ایس ڈی ایف او درگئی شیراز خان پر ڈال دی جنکاحال ہی میں بٹ خیلہ آفس تبادلہ ہوچکاہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فارسٹ کی جانب سے جتنی رقم ایک لاکھ پچانوے ہزارروپے مزدوری کے بنتے تھے وہ ریلیز ہوچکے ہے اورمزدوروں کومل بھی چکی ہے جبکہ اضافی دنوں کاحساب دینے کیلئے وہی افرادذمہ دارہیں جنہوں نے مزدوروں سے کام لیکر رقم آج تک ادانہیں کی۔اس پر موقع پر موجود مزدوروں اور رہنماؤں نے کہا کہ رقم کے عدم آدائیگی کے صورت میں فارسٹ آفس درگئی کے سامنے دھرنادینے پر مجبور ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے