پشاور(مانند نیوز )سمارٹ سپر لیگ بخشالی کا افتتاحی تقریب خوڑ گراونڈ بخشالی میں منعقد کیا گیا تھا جس کی مہمان خصوصی گرین ریزیڈینشیا کے فہد علی خان، چیئرمین سمارٹ گروپ آف کمپنیز غنی رحمان اورسمارٹ زون مارکیٹنگ کے سی ای او اسماعیل شاہین تھے،سمارٹ سپر لیگ بخشالی مردان کیافتتاحی میچ میں ریڈ آرمی کپتان عباس کنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 61 رنز اسکور کیے۔ریڈ آرمی کی طرف سے اوپننگ بلے باز حنیف نے 42 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔جواب میں بلو ویل کے بیٹسمین ریڈ آرمی کے باولرز کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور یک طرفہ مقابلہ آسانی سے جیت لیا۔شاندار اننگز پر حنیف مین آف دی میچ قرار پائے اس موقع پرمہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیے۔ افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی فہد علی خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کھیلوں کو ماضی میں محض جسمانی مشقت اور تندرستی کی ضرورت کی تحت کھیلا جاتا تھا لیکن موجودہ جدید دور میں کھیل باقاعدہ ایک صنعت کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔ کھیل نہ صرف کسی بھی ملک کا عالمی سطح پر تعارف اور اس کے سافٹ امیج کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ جن ممالک میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہ ممالک زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی آگے نظر آتے ہیں