اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور دیگر قیادت کو قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر دلی مبارکباد دی ہے امید ہے  ورلڈکپ میں شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا ساری دنیا اس سے محظوظ ہوگی، پاکستانی قوم اور قیادت عالمی ایونٹ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔  اتوار کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ قطر اسلامی دنیا کا واحد ملک ہے جس میں پہلی بار فٹبال کا عالمی کپ منعقد ہو رہا ہے۔ قطر کی جانب سے اس عالمی فٹبال میلے کا انعقاد تمام اسلامی ممالک کیلیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ فٹبال کے ورلڈ کپ کاکامیاب انعقاد نہ صرف قطر بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے باعث فخر ہے۔قطر کی ترقی کا شاندار عمل دیگر اسلامی ممالک کے لئے بھی قابل تقلید ہے۔ پاکستان اور قطر دونوں نہ صرف انتہائی قریبی دوست ہیں بلکہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔ قطر میں منعقد ہونے والے فٹبال کے ورلڈ کپ کیلئے سیکورٹی کی ذمہ داری پاکستان کو تفویض  کرنے پر دلی مسرت ہوئی ہے۔ پاکستان میں بننے والے فٹبالز کا ورلڈکپ میں استعمال ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔قطر میں فٹبال کے ورلڈ کپ کے انعقاد سے نہ صرف قطر میں ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا بلکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے خطے کے ممالک بھی بھر پور استفادہ کریں گے۔ شاندار قیادت اور عالمی سطح پر امت مسلمہ کا وقار بلند کرنے پر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کو پاکستانی عوام اور پارلیمان کی جانب سے دلی مبارکباد دیتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے فٹبال ورلڈ کپ کے کامیابی سے انعقاد کے لئے قطر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فیفا ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ کا انعقاد قطر کی ترقی اور خوشحالی کا مظہر ہے۔امید کرتا ہوں ورلڈکپ میں شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا اور ساری دنیا اس سے محظوظ ہوگی۔ پاکستانی قوم اور قیادت عالمی ایونٹ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے