بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام عر فان اللہ محسودنے ضلع بٹگرام میں کام کرنے والے این جی اوزاوراین پی اوس کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام این جی اوز/این پی ایسکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے الخدمت فائنڈیشن اور روشن خان فائنڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لاسونہ این جی او کو ہدایات جاری کی کہ بٹگرام میں غریب افراد کے لیے گائں یں وغیرہ کی تقسیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ اصل حقداروں تک اس کے حق پہنچایا جائیں.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بٹگرام میں آئے روز سی پیک پر ہونے والے حادثات اور بٹگرام میں سرکاری بلڈ بینک فنکشنل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو آنے والی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ڈی ایچ کیو بٹگرام میں بلڈ بینک کو فنکشنل کرنے کی احکامات جاری کئے اور تمام این جی اوز، این پی اوز کو اس حوالے سے عوام میں بلڈ ڈونیشن کے سلسلے میں شعوری سیمنارز وغیرہ منقعد کی جائے۔