اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں، انہوں نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رخ دیا۔رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدرِ مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے، عارف علوی اور عمران خان بے نقاب ہوگئے ہیں۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کرسکتا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لاہور سے وزیرآباد تک لوگوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کیا، ہماری اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف دھرنا دینا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے، پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔ مسلم لیگ نے کے رہنما نے کہا کہ امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرے گی، اگر ایسا ہوا تو وفاقی حکومت اپنا کام کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے