استنبول (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترک صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان کی دعوت پر اعلی سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استنبول کے نائب گورنر محمود حرسانلی اولو، اعلی ترک سول و عسکری حکام، پاکستانی سفارتخانے اورقونصلیٹ کے سفارتکاروں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر ایردوان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم (MILGEM)کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز PNSخیبر کا افتتاح کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی MILGEMمنصوبہ پاکستان-ترکی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل پاک بحریہ کے لیے پہلے کارویٹ PNSبابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021میں استنبول میں منعقد ہوئی جبکہ دوسرے جہاز PNSبدر کا سنگ بنیاد مئی 2022میں کراچی میں رکھا گیا۔بعد ازاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کریں گے، اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ECO ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ETDB) کے صدر سے بھی  ملاقات کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے