بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام محمد سلیم خان کاسہولیات کی فراہمی کے معائنے کیلیے رات کے وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہپستال بٹگرام کا اچانک دورہ:ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ایکسرے، لیبارٹری، وارڈز، انتظارگاہوں، اور واش رومز وغیرہ کا معائنہ کیا اور مریضوں سیملاقات اور ان کے حال احوال دریافت کیے۔ ڈاکٹر/انچارج صاحبان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایت پر انہو ں نے مندرجہ ذیل سکولوں اور ہیلتھ سینٹرز کااچانک دورہ کیا۔گورنمنٹ گزلز مڈل سکول شنگلی پائیں،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پیشوڑہ،گورنمنٹ پرائمری سکول بٹلے،بی ایچ یو شنگلی پائیں اوربی ایچ یع بٹل کا اچا نک دورہ کیا۔دوران چیکنگ متعلقہ سکولز اور ہیلتھ سینٹرزمیں اسٹاف کی حاضری رجسٹرز، اسٹاک رجسٹرز، پینے کا صاف پانی، ایمرجنسی میڈیسن،بجلی، واش رومز وغیرہ چیک کیے گئیاوراسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کر نے کی بھرپور کوشش کریں اور اپنے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے