نوشہرہ(مانند نیوز)نوشہرہ پولیس کے کاوشوں سے تھانہ مصری بانڈہ کے حدود میں 02 سال قبل زبانی تکرار سے شروع ہونے والی قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں تبدیل۔دُشمنی میں 01 قیمتی جان ضائع جبکہ 02 ملزمان جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے ویژن کے مطابق نوشہرہ سے دشمنیوں اور دیگر تنازعات کے خاتمہ کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کی سربراہی میں نوشہرہ پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے۔ خصوصی مہم کے تحت شہریوں کے مابین جاری قتل مقاتلے کی دشمنی اور دیگر خاندانی رنجشوں کو ختم کراتے ہوئے راضی نامے کرائے جارہے ہیں جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔جاری مہم کے تحت آج ارشد احمد DSP اکوڑہ اور رامین خان SHO مصری بانڈہ کی کوششوں سے ایک اور کامیاب جرگے کا انعقاد  ہوا۔نوشہرہ کے علاقے ترلاندی میں 02 سال قبل علی الرحمن اور مراد کے مابین زبانی تکرار سے شروع ہونے والی قتل مقاتلے کی دوشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی ہے۔ مقامی علماء کرام اور  مشران کی مدد سے دوشمنی کو ختم کرا دیا گیا۔دوشمنی کے دوران ولی الرحمن کا بھائی قتل جبکہ  مراد اور اُسکا بھائی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔اس موقع پر مشران اور دیگر شرکاء نے نوشہرہ پولیس کی کاوشوں کو بھر پور انداز میں سراہا جبکہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کی خاطر جرائم پیشہ عناصر سمیت دیگر جاری دشمنیوں کے خاتمہ میں پولیس کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے