سخاکوٹ (مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کی جائے موصوف ایک فرض شناس اور ڈیوٹی فل افیسر تھے۔ان کے تبادلہ سے تحصیل درگئی میں امن وامان کا مسئلہ ایک بار پھر پیدا ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلعی ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے تحصیل درگئی میں دو ادوارگزاریں اور ان دنوں ادوارمیں تحصیل درگئی میں امن وامان مثالی تھا۔منیشات اور دیگر جرائم نہ ہونے کے برابر تھے اور علاقے میں امین وامان کافی بہتر ہوا تھا عوام کافی تبدیلی محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ ایک فرض شناس افیسر تھے اور انہوں نے علاقے میں امن وامان کی بحالی کیلئے عملی قدامات شروع کئے تھے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گیرا تنگ کر رکھا تھا جس میں امن وامان کی بحالی، جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اورمنیشات فروشی کا خاتمہ شامل تھا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اقدامات کو سراہا ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے