سوات (مانند نیوز)سوات تھانہ بحرین کے پولیس کی کامیاب کاروائی۔ ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کی خصوصی ٹاسک پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری۔ایس ایچ او بحرین عمر رحیم خان کے اپنے ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر کے ذریعے منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم شاہ روان ولد اصیل ذادہ ساکن جگاہ بحرین کے قبضے سے 1738 گرم چرس برآمد کر کے ڈرائیور وکیل سمیت حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔قطر چیریٹی نے پاکستان بیت المال کے تعاون سے ضلع سوات میں 200 اور خیبر میں 60 معذور افراد میں مصنوعی اعضاء تقسیم کیے