مالاکنڈ (مانند نیوز) دیر بالا میں آئندہ ماہ 16سے20 جنوری تک ضلع بھر میں ہونیوالے پانچ روزہ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیربالا اکمل خان خٹک کے زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سّید عامر علی شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی مسعود جان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال دیر ڈاکٹرصاحبزادہ امتیاز احمد، ڈاکٹرارشد درانی و دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیربالا نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم تعاون جاری رہیگی مہم کو احسّن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانا مشترکہ ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ 16 سے20 جنوری تک جاری رہنے والی پانچ روزہ پولیو مھم میں ضلع بھر کے پانچ سال سے کم اور پانچ سال تک کے دو لاکھ 28 ھزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو دائمی معذوری سے بچنے کے لیے دیر بالا کے عوام پولیو ورکرز کے ساتھ اپنی تعاون جاری رکھیں۔