نورنگ(مانند نیوز) جماعت اسلامی لکی مروت کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل خان نے کہا ہے کہ علاقے میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ نا قابل برداشت ہے جبکہ موجودہ مہنگائی نے عوام کی رہی سہی کسر بھی نکال لی یہ باتیں آج انہوں نے جماعت اسلامی لکی مروت کے ضلعی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کی اس موقع پر تحصیل امیر نورنگ مفتی عرفان اللہ ڈپٹی قیم ضلع مولانا اسداللہ خان حقانی مولانا علاؤالدین و دیگر موجود تھےانہوں نے مزید کہا کہ کہ حالیہ مہنگائی نے بے روزگار طبقے کو تو بری طرح متاثر کر ہی لیا ہے مگر سفید پوش طبقے کو بھیک مانگنے پر مجبور کر لیا ہے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ان کی حالات کی وجہ سے آئے روز پورے ملک بالخصوص لکی مروت میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن بد تر ہوتی جارہی ہے اور علاقے میں لا قانونیت بڑھ رہی ہے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے چور اوچکو کی چاندنی کی ہے اور عوام کو جان و مال کی لالے پڑ گئے ہیں انہوں ضلعی انتظامیہ کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے نام پر غریب عوام کو مضر صحت آٹا کھلا کر ان کو بیماریوں کے حوالے کر رہے ہیں اس لئے وہ عوام کے ساتھ اپنا رویہ تھیک کرلیں ہم مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہے کہ عوام کی جال و مال پر رحم کھا کر مہنگائی اور بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ سمیت لا قانونیت کے خاتمے کے عملی اقدامات کرکے ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں