پشاور (مانند نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی امن عالم اور اتحاد بین المسلمین کے لئے کی جانے والی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے – آپ بے باک اور جرأت مند رہنما تھے جو آج بھی تحریک اسلامی کے کارکنان کے دلوں میں بستے ہیں – ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی قدآور شخصیت اور مثالی کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا – انہوں نے مزید کہا کہ ارکان و کارکنان کی  مثالی تربیت کے لئے قاضی حسین احمد مرحوم نے اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش نظر رکھا اور بحیثیت امیر جماعت اسلامی اپنی ذات کو ہمیشہ احتساب کے لئے کٹہرے میں پیش کیا – آپ اہم بین الاقوامی ایشوز پر دیگر اسلامی ممالک میں وطن عزیز پاکستان کے عوام کی امنگوں اور موقف کے بہترین ترجمان رہے -خواتین کے حقوق کی اسلامی چارٹر کے مطابق فراہمی کے  زبردست حامی تھے اور اس حوالے سے قانون سازی کے معاملات میں تاحیات پیش پیش رہے -پوری امت مسلمہ کا درد آپ کے دل میں تھاِانہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے لئے ان کی خدمات آج بھی مشعل راہ ہیں – ان کی دی ہوئ تربیت اور حکمت عملی کی برکات آج بھی اجتماعیت کے اندر محسوس کی جارہی ہیں – آپ نے اپنی ساری زندگی امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے صرف کر دی – اور اسی مشن کے حوالے  سے کئ بین الا قوامی تحریکوں  کی قیادت کی -اللہ تعالی ان سب کاوشوں کو قاضی صاحب کے حق میں صدقہ جاریہ بنا دیں – اور ان کے لگائے ہوئے پودے تناور درخت بن کرتمام عالم اسلام کے لئے تاحیات شجر سایہ دار رہیں ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے