جمرود (مانند نیوز)جمرود ٹائم ڈی اسپتال میں حاملہ خواتین کو مفت مچھر دانیاں دینے کے حوالے سے ورکشاپ انعقاد ہوا جس میں انچارج شاہد خان نے سٹاف کو حاملہ خواتین میں مفت مچھردانیاں تقسیم کرنے کا طریقہ کار کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ یہ مچھر دانیاں صرف حاملہ خواتین کو دئیے جائینگے تاکہ وہ ان خطرناک بیمار یوں سے محفوظ ہو سکے جو مچھروں کے کاٹنے سے لگتی ہیں۔اس پروگرام کے تحت محکمہ صحت ضلع خیبرمیں کل 7771 مچھر دانیاں حاملہ خواتین میں قومی شناختی کارڈ پر تقسیم کی جائینگی جن میں 1571جمرود سول اسپتال،1500 علی مسجد صحت مرکز،1000 لنڈیکوتل اسپتال،1500 ڈوگرہ صحت مرکز، 500 جان باز مرکز صحت،500عبداللہ جان مرکز صحت 300 وزیر محمد مرکز صحت،300 نوگزی مرکز صحت،300 شاہ کس مرکز صحت اور 300 مچھر دانیاں میاں مورچہ کے صحت مرکز میں تقسیم کی جائینگی۔