کمالیہ(مانند نیوز ڈیسک) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے چک 706 گ ب کے قریب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ٹرین ڈرائیور اور عملے کے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریکٹر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریلوے پھاٹک نہ ہونے اور دھند کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی راوی ایکسپریس لاہور سے شور کوٹ جا رہی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے