راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران جنیوا میں اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرینگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈیننس اور اوورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے شریف برادران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا جنہوں نے فالودے اور پاپڑ والوں کے نام سے لوٹا اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لے گا، حکمران اپنے فارن اکاؤنٹ قومی سلامتی کی خاطر پاکستان واپس لائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے