مظفرآباد(مانند نیوز ڈیسک) مظفرآبادمیں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور8زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کھاوڑہ میراں کلاں جانے والی مسافر بس رحیم کوٹ میں حادثے کا شکار ہوگئی، خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے د ھیرکوٹ اور مظفرآباد منتقل کر دیا گیا۔