پبی (نمائندہ مانند ) کلرکوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے۔ کلرک انتظامی امور چلانے میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان خیا لات کا اظہار گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ایپکا کے مرکزی جنرل سیکر ٹریاورنگزیب کشمیری اور ان کے وفد سے گو ر نر ہا وس میں ملا قات کے دوران کیا ایپکا کا 10 رکنی وفد زیر قیادت اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان جسمیں ممتاز علی صوبائی صدر ایپکا۔غلام سرور مرکزی نائب صدر ایپکا۔محمد علی شاہ جنرل سیکرٹری۔کامران جنرل سیکرٹری۔میاں امجد علی صدر ایپکا پشاور۔الفت کنڈی صدر ٹانک۔ امتیاز شیخ صدر ہری پور۔ناصر خان محکمہ صحت صدر۔انعام صدر محکمہ صحت چارسدہ بھی موجود تھے ایپکاکے مرکزی سیکرٹری جنرل نے گورنر خیبر پختونخوا کو شیلڈ پیش کیا۔اور دیگر ساتھیوں نے بھی گورنر کو گفٹ پیش کئے