ایبٹ آباد (مانند نیوز)محکمہ تعلیم ایبٹ آباد اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام صوبائی حکومت کی جانب سے ڈبل شفٹ سکولز اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے تین روزہ ورکپیسٹی بلڈنگ کشاپ کا انعقاد گورئمنٹ ہائی سکو ل نمبر4ایبٹ آباد میں کیاگیاجو5 جنوری تا7جنوری2023تک جاری رہے گی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ ڈبل شفٹ سکولز اساتذہ کی تربیت سے طلبہ و طالبات کوبہتر تعلیم و تربیت کی فراہمی میں مدد ملے گی۔حکومتی ہدایات کے مطابق تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈبل شفٹ سکول کا آغاز کیا گیا ہے جس سے زیادہ سے زیادہ بچوں، بچیوں کو سکول جانے اور اچھی تعلیم و تربیت کا موقع ملے گا۔ سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی ٹریننگ کے زریعے بہتر تعلیم و تربیت اور نگہداشت میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ڈبل شفٹ سکولز اساتذہ کے لیے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ کے موقع پرخطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن سے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں تا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنایا جائے۔ ورکشاپ میں میل اور فیمیل اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ملک تنویر اور دیگر سینئر افسران نے اساتذہ کو ڈبل شفٹ سکولز کے حوالے سے لیکچرز اور آگاہی فراہم کی۔ضلع ایبٹ آباد میں ڈبل شفٹ کے تحت 31  پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں 250 سے زائد میل اور فیمیل ٹیچنگ سٹاف کوتعینات کیا گیا ہے جہاں 1700 سے زائد بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی فراہمی  یقینی بنائی جائے گی۔ کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ 5 تا 7 جنوری گورنمنٹ ہائی سکول نمبر4 ایبٹ آباد میں جاری رہے گی جہاں سیکنڈ شفٹ سکولز اساتذہ کو درس و تدریس، سلیبس، کلاس مینجمنٹ و دیگر پر مکمل ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ ٹریننگ میں ماہر اساتذہ اکرام جن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ محمد تنویر، ڈاکٹر عبد الوحید، ڈاکٹر جاوید، ڈپٹی ڈی ای او محمد نصیر اور دیگر ماہرین ایجوکیشن کے حوالے سے ٹریننگ اور آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے تعاون سے مستقبل میں مزید ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ سیکنڈ شفٹ سکولز کی افادیت، اساتزہ کی کپیسٹی بلڈنگ کو مزید بہتر بناتے ہوئے بچوں، بچیوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے