ہنگو(مانند نیوز) محکمہ ایریگیشن سب ڈویژن ہنگو ضلعی آفیسر سے محروم، تمام متعلقہ سرکاری امور پر ٹھپ، کوئی پرسان حال نہیں، 16 دسمبر ہنگو آفس تبادلے کے باوجود سب انجنئیر سہیل خان ہنگو ضلعی دفتر آنے کی زحمت نہ کر سکے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن خیبر پختونخواہ نے 16 دسمبر کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق ایک نوٹیفیکشن جاری کیا تھا جس میں سب انجئیر سہیل خان کو بطور ایس ڈی او سب ڈویژن آفس ہنگو ٹرانسفر آرڈر جاری کیا تھا لیکن انہوں نے ٹرانسفر کے بعد سے اب تک اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا۔ محکمہ کے آفیسر نہ ہونے سے محکمہ کے تمام سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جس پر عوامی رد عمل سامنے آیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او سہیل خان کی اس شاہانہ رویہ پر تمام متعلقہ اعلی حکام کی خاموش بھی سوالیہ نشان ہے جنہوں نے ہنگو ایریگیشن آفس کی زمہ داریاں نہ سنبھالنے پر سہیل خان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعینات ہونے والے ایریگیشن آفیسر ہنگو سہیل خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کا پابند بنایا جائے تاکہ محکمہ کے سرکاری امور میں عوام کو کسی قسم مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عوامی حلقوں نے خبر دار کیا کہ مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں ایریگیشن آفس کے سامنے بھر احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا۔