جمرود(مانند نیوز)جمرود پریس کلب میں شیرخان خیل، درزی خیل اور مندری خیل کے سرکردہ مشران عتیق الرحمان، شعیب،نعمت اللہ، حاجی نواب، زیور جان اور ولی خان نے دیگر سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمرود کے علاقہ شاہ کس میں ہماری زمین کو فروخت کیا گیا جس کا ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس زمین پر سٹے آرڈر ہے اورعدالت میں کیس بھی چل رہا ہے۔ مشران کا کہنا تھا کہ دلدار خیل اور ٹگان اپنے حصے کے زمین پرآباد ہیں جبکہ اپنی حصہ زمین کو فروخت بھی کر چکے ہیں اسلئے ہماری زمینوں کو فروخت کرنے سے باز رہے۔شاہ کس میں مندری خیل، شیرخان خیل اور درزی خیل کامیراث ہے جس کے لئے انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور قانون کے تحت اپنا حق حاصل کریں گے۔مشران کا مزید کہنا تھا کہ چند روز قبل دلدار خیل اور ٹگان نے شاہ کس میں زمین فروخت کی ہے جو غیر قانونی ہے اور اس کی ساری زمہ داری زمین کی خریدار پر ہوگی۔انہوں نے سرکار، آفریدی اور کوکی خیل قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شاہ کس میں دلدار خیل اور ٹگان سے زمین نہ خریدا جائے کیونکہ ان پر سٹے ارڈر ہے اور اس زمین پر ان کا حق ہے اور کسی بھی صورت اپنا حق نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ کس میں لدار خیل اور ٹگان سے زمینی لین دین نہ کی جائے بصورت دیگر خریدار خود زمہ دار ہوگا۔