پبی (مانند نیوز) تھانہ جلوزئی پولیس کا بڑا ایکشن۔24گھنٹے کے اندر اندر مقدمہ ٹریس۔دوران ڈکیتی 26 سالہ جوان کو قتل کرنے والا ڈکیت گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار۔ملزم کا اعتراف جرم۔مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق09-01-2023 کو راج ولی ساکن شابڑہ(جلوزئی) نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میرا بیٹا راج محمد اور اسکا دوست جہانگیر اپنے دکان میں تھے۔کہ 02 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اسلحہ کی نوک پر میرے بیٹے سے 08 ہزار روپے چھینے۔مزاحمت کرنے پر میرے بیٹے پر فائرنگ کی جس سے لگ کر وہ جانبحق ہو گیا۔اس افسوناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے انعام جان ڈی ایس پی پبی کی سربراہی میں حنیف خان ایس ایچ او پبی اور سلیم خان ا یس ایچ او پر جلوزئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر علاقے کے باہر جانے والے راستوں پر ناکہ بندیاں لگائی۔ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی۔مشکوک افراد کی چھان بین کی گئی۔علاقے میں مخبروں کے ذریعے معلومات حاصل کی گئی۔تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئیکار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کرکیمرکزی ملزم عبداللہ ولد شیر ولی ساکن بھٹی کیمپ (جلوزئی) کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیکر ظالم کو اس کے انجام تک پہنچایا ہے اور آگے بھی یہ اس طرح جا ری رہے گا۔انشاء اللہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔*