لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے فروری کے پہلے ہفتے سڑکوں پر آنے اور وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں بہتری آئی ہے اور ان کے ڈاکٹرز نے ایک ہفتے بعد ٹانگ سے پلاستر اتارنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، پلاستر اترتے ہی عمران خان سیاسی سرگرمیوں کی براہ راست فیلڈ میں قیادت سنبھالیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی فروری کے پہلے ہفتے یا اس سے بھی پہلے سٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے، عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کے ساتھ آئندہ سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس طلب کر لیے ہیں، اس حوالے سے عمران خان پارٹی تنظیموں کے ساتھ مرحلہ وار میٹنگز کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے