اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان میانوانی نشست سے نااہل ہو چکے، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی جیتی ہوئی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات تاخیر سے جمع کروائیں، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم کے خلاف کچھ درخواستیں بھی زیرالتوا ہیں۔معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان انتخابی اخراجات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے