اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران خان کو 24 جنوری کیلئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد کی ماتحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کا ٹرائل شروع نہ ہوسکا۔سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم بھی ججز کورس کی وجہ سے چھٹی پر ہیں، جبکہ طلبی کے باوجود عمران خان عدالت نہ آئے اور جونیئر وکیل پیش ہوا۔جج کی رخصت اور عمران خان کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 24 جنوری تک ملتوی کردی گئی، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 24 جنوری کیلئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے