لندن(مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 35ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہاکہ جو اسپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفی منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بدنظمی اور معاشی تباہی کی طرف چلا جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے اور حکومت نے 35 ممبروں کا استعفی الیکشن کمیشن سے منظور کرا کے خود کو مزید گندا کر دیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جو مرضی چال چل لیں، حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جمعرات کو لندن میں پریس کانفرنس کروں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے