اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اب 29جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کہ مریم نواز 21جنوری کی بجائے 29جنوری کو شام چار بجے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچیں گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تبدیل ہوتے سیاسی حالات میں فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔ مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان شااللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مریم نواز اور نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔واضح رہے کہ وزیرداخلہ راناثنا اللہ بھی گزشتہ روز نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق راناثنا اللہ لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کرکے ان کو ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرتفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے