ایبٹ آباد (مانند نیوز)گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شعبہ صحت میں بہترین خدمات اور اعلی کارکردگی کی بنیاد پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن کے موقع پر دیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی لیفٹیننٹ جنرل سرجن جنرل نگار جوہر کو بھی اسی ایوارڈ  سے نوازا گیا۔تقریب میں وائس چانسلر KMU،سیکرٹری صحت، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے علاوہ مختلف میڈیکل کالجز کے ڈینز نے بھی شرکت کی۔یہ ایوارڈ ہزارہ اور خاص کر ایبٹ آباد اور ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے