اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 193کے تحت حاصل اختیارات کے تحت پشاور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔مستقل کیے جانیوالے ججز میں جسٹس کامران حیات میاں خیل، جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس محمد فہیم ولی شامل ہیں۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175اے13کے تحت وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کی ایڈوائس پر ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ ججز کی مستقلی کا اطلاق بطور ایڈیشنل جج موجودہ مدت ختم ہونے پر ہوگا۔نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے