پبی (نما ئندہ مانند )تھانہ اکبر پورہ کا 53 لاکھ کی راہزنی کا مقدمہ ٹریس۔06 رْکنی بین الصوبائی گروہ،ماسٹر مائنڈ سہولت کار اور ملوث ملزمان سمیت گرفتار۔02 ملزمان کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان سے ہے ۔ملزمان کا اعتراف۔گرفتار ملزمان دارالخلافہ اسلام آباد کے علاوہ صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگراضلاع میں بھی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف۔نشاندہی پرلوٹی گئی رقم،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود نے پولیس لائن نوشہرہ میں پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی پبی سرکل گلشید خان اور دیگر افسران بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ مورخہ 28-03-2023 کو دن 01 بجے تھانہ اکبر پورہ کے علاقہ نزد مسلم سٹی مسلح نامعلوم راہزنوں نے مسمی ذاکر حسین ساکن لالا کلے پشاور جو کہ مویشی منڈی میں کمیشن کا کام کرتا ہے سے 53 لاکھ 50 ہزار روپے اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے راہزنی کے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن وقار احمد کی سربراہی میں DSP پبی گلشید خان، نگاہ حسین خان ایس ایچ او اکبرپورہ اور ساجد خان اے ایس آئی پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کروقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے منظر عام پر لانے اور چھینی گئی رقم کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔تفتیشی ٹیم کے لیے یہ مقدمہ کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ مقدمے کا ہر پہلو سے باریک بینی سے جائزہ لیا گیا مختلف مقامات سے CCTV فوٹیج اور دیگر شواہد حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جدید طریقہ تفتیش کی مدد سے ماسٹر مائنڈ نجیب اللہ ولد عبدالعزیز ساکن لالا کلے پشاور،سہولت کار فہد شاہ ولد قدر شاہ ساکن پشاور تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا گیا۔دونوں ملزمان نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کے نام اگل دئیے۔ ادریس ولد علم خان ساکن افغانستان حال پشاور،حمیداللہ ولد بسم اللہ ساکن افغانستان حال راولپنڈی،سمیع اللہ ولد سردار خان ساکن لکی مروت حال ٹیکسلا اور شیر شاہ ولد شاہ جہان ساکن حاجی کمیپ پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔واردات کے ماسٹر مائنڈ نجیب اللہ کو علم تھا کہ ذاکر حسین مویشی منڈی سے رقم لیکر بینک میں جمع کروانے لے جاتا ہے۔جس پر اْس نے لوٹنے کا منصوبہ بناکر اْسے عملی جامہ پہنایا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ گرفتار شدہ ملزمان صوبہ پنجاب،دارالخلافہ اسلام پولیس کے علاؤہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کو بھی راہزنی،ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے محدود وسائل اور نامساعد حالات کو آڑے نہیں آنے دیں گے