اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال کے یوسی یارخون میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری سپیشل انسداد پولیو مہم اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ارشاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال، ڈاکٹر ناصر نمائندہ WHO اور ڈاکٹر والی محمد EPI کوآرڈینیٹر اپر چترال نے شرکت کی۔ میٹنگ میں حالیہ ختم ہونے والے انسداد پولیو مہم پر روشنی ڈالی گئی اور فیلڈ سٹاف کے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ مہم کی کواریج %99 رہی جو کہ احسن اقدام ہے۔ حالیہ مہم سے متعلق بتایا گیا کہ پورے مہم کے دوران کوئی انکاری کیس یا سیکورٹی ایشوز مشاہدے میں نہیں ائی۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے کامیاب انعقاد پر پولیو فیلڈ سٹاف، محکمہ ہیلتھ، محکمہ پولیس حتیٰ کہ تمام ادارے جنہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار اداکئے کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کارکردگی کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے