چکدرہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ دیر لیویز افتخار احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی/ڈپٹی کمانڈنٹ دیر لیویز محمد داؤد سلیمی نے دیر لیویز ہیڈ کوارٹر چکدرہ میں ایک تقریب کاانعقادد کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چکدرہ ماڈل سکول، گندھارا سکول و کالچ چکدرہ اور انٹلیکچول سکول تالاش کے مالکان و پرنسپلزنے شرکت کی۔ تقریب کے دوران دیر لیویز کے شھدا، حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاران کے بچوں کے لیے درج بالا اداروں میں تعلیمی سکالرشپ کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ کمانڈنٹ دیر لیویز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور دیر لیویز کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔ بعد آزاں ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارات دیر لیویز قلعہ چکدرہ میں لیویز دربارکا انعقاد کیا گیا۔ دیر لیویز دربار میں لیویز اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیر لیویز کے ویلفیر اور دیر لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا سسلسلہ جاری رہے گا۔۔ ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی/ڈپٹی کمانڈنٹ دیر لیویز محمد داؤد سلیمی کے کاوشوں کو سراہا۔ دیر لیویز میں سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر/پوسٹنگ کی حوصلہ شگنی کی جائیگی۔ پوسٹنگ /ٹرانسفر خالص میرٹ اور ٹینیور کی بنیاد پر کی جائیگی۔ دیر لیویز کے تمام مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے قیام امن کے لئے دیر لیویز کے قربانیاں کو سراہا۔ لیویز دربار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی ناصر علی اور صوبیدار میجردیر لیویز شہاب الدین خان نے بھی شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے