شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے معروف سیاسی سماجی شخصیت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء متوکل خان ایڈوکیٹ کا شانگلہ میں درپیش مسائل،مختلف تحصیلوں کے سڑکوں کی خستہ حالی،صحت اور تعلیم سمیت دیگر مسائل پر آل پارٹی کانفرنس بلانے کا اعلان۔شانگلہ کے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لاکر یہاں درپیش مسائل کے حل اور آئندہ کے لائحہ عمل بنانے کی کوشش کرینگے،شانگلہ میں حالات انتہائی قابل تشویش ہے۔صحت کا نظام نا ہونے کے برابر ہے اور ہر شعبے میں پسماندگی اور محرومیوں نے یہاں کے مکینوں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔متوکل خان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ عید کے فوری بعد عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کا اجلاس طلب کرکے ان تمام تر مسائل پر تفصیلی بحث کے بعد فوری طور پر آل پارٹی کانفرنس کیلئے شیڈول جاری کرینگے جسمیں تمام سیاسی جماعتوں سمیت شانگلہ کے سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی دعوت دی جائے گی اور ان تمام تر مسائل پر بحث اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔شانگلہ میں انفراسٹرکچر،سڑکوں کی خستہ حالی سے یہاں کے مکین شدید مشکلات میں ہیں،کانا اور چکیسر کی سڑکیں کھنڈرات بن چکے ہیں اور ان سڑکوں پر حادثات معمول بن گیا ہے۔صحت کا شعبہ بری طرح ناکام ہیں سوات بھر کے ہسپتالوں میں مریض شانگلہ کے ہوتے ہیں اور سوات کے ہسپتال شانگلہ کے مریضوں سے بھرے ہیں۔شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری،پورن اور بشام میں بڑے ہسپتال کی اشد ضرورت ہیں تاکہ اس علاقے کے مکینوں کو صحت کی سہولت مل سکے۔تعلیمی صورتحال بھی تشویش ناک ہے بیس سال سے تعمیر التواء کا شکار گرلز کالج الپوری سمیت دیگر تعلیمی اداروں پر اس ای پی سی میں تفصیلی بحث کی جائے گی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے