پشاور(مانند نیوز )غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے دوران بندوق سے نکلی گولی کسی بے گُناہ انسان کی جان لے سکتی ہے۔ہوائی فائرنگ ایک قبیح اور جان لیوا فعل ہے۔اس کے روک تھام میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک اخباری بیان میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات کو ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ ایک معاشرتی برائی بھی ہے، ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں نکلنے والی اندھی گولی یا تو کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دو چار کر سکتی ہے اور کسی کی عید کی خوشیاں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے لہذا شہری نہ صرف خود ہوائی فائرنگ سے گریز کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کرکے ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔