اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے، اس کی شروعات ہو چکی ہے، عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے، اب اعلان کرنا باقی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں عدالت میں پیش ہوا، میرے وکیل علی بخاری تیار تھے، تفتیشی آفیسر تھوڑے سے کنفیوز تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو کشتی کا واقعہ ہوا اس میں 300 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے، وزیراعظم نے سوگ کا اعلان کیا، درست کیا، انکوائری کے لیے کمیشن بنایا، ٹھیک بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ پانگ ٹرم ہے؟ 300 گھرانوں کے حالات کو دیکھیں، گھر میں صف ماتم ہے اور یہ معلوم ہی نہ ہو کہ آپ کا پیارا زندہ بھی ہے کہ نہیں، میں دفترخارجہ میں ایک سیکشن بنایا تھا جس کا کام 24/7 حالات سے باخبر رہنا تھا،3 دن ہوگئے دفتر خارجہ خاموش ہے، حقائق نہیں بتائے جا رہے، میں سمجھتا دفتر خارجہ کو اس معاملے پر عوام کو آگاہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہا کہ 3 دن سے اس جہاز کا انجن بند تھا، کسی نے نہیں دیکھا۔ میرے کلپس اور انٹرویز موجود ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے کہا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے، شروعات ہو چکی ہے، بلاول بھٹو نے سوات کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے، سندھ کے بارے میں بلاول جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں، بجٹ میں سندھ کی ایلوکیشن کے بارے میں تبصرہ کیوں نہیں ہوا، کائرہ صاحب جو کہہ رہے ہیں میں نے ان کی بات مانی لیکن ایسا نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ کراچی کے مئیر کے الیکشن میں ن لیگ نے پی پی پی کو 13 ووٹ کیوں دیئے، عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے، اب اعلان کرنا باقی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے